12 قما ر با ز گر فتا ر

April 19, 2021

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ماہ صیام میں قمار بازی میں مصروف 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے داو پر لگے 42 ہزار روپے نقد، آلات قمار بازی اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہیتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ کوتوالی یوسف خان کو اطلاع ملی تھی کہ چند افراد کوتوالی کے علاقہ سرکلر روڈ پر قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ کوتوالی یوسف خان نے پولیس نفری کے ہمراہ فوری کامیاب کارروائی کے دوران 12ملزمان ہارون، سجاد، عمران، ذکریا، فیصان، شاہ جہان، کامران، اسماعیل، محسن جمیل، ثقلین، سفیر اور فیضان کو گرفتار کرلیا، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعترا ف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم 42 ہزار روپے نقد، آلات قماربازی اور 30 گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔