کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں، محمد یوسف

April 20, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑی کیمپ میں سخت محنت کر رہے ہیں۔ ہم کیمپ میں ٹیم انتظامیہ کے پلان کے مطابق ٹریننگ کروارہے ہیں۔ کیمپ میں 2 فل ڈے اور پچاس اوورز کا ایک ہاف ڈے پریکٹس میچ کھیلا جا چکا ہے ان میچز میں بیٹسمینوں نے بہت اچھا رسپانس دیا ہےکوشش کی ہے کہ کھلاڑیوں کو پہلے، دوسرے تیسرے، چوتھے اور پانچویں روز کی پچ کی مناسبت سے ٹریننگ کرائیں، امید ہےکھلاڑیسیریز میں اچھا پرفارم کریں گے۔