حیدرآباد، کالعدم تحریک طالبان کے خودکش بمبار سمیت 5 دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

April 20, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )رینجرز اور سی ٹی ڈی نے جامشورو میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے،پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں شیراز اکبر عرف حمزہ، لیاقت علی عرف حذیفہ ، میرویس عرف حشام عرف تندور ، عامر خان عرف عمر اور نگار علی عرف زید شامل ہیں،پولیس نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد افغانستان سے پاکستان آئے تھےاور انکے قبضے سے بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کا دعویٰ ہے کہ گرفتار دو دہشت گرد عامر خان اور نگار علی خود کش بمبار ہیں اور دہشت گردوں نے کراچی بلدیہ پولیس ٹریننگ سینٹر کی ریکی مکمل کر رکھی تھی اور ان سے برآمد کی گئی سی ڈیز میں خود کش بمبار عامر خان اور نگار علی کاویڈیو بیان بھی موجود ہے جو دھماکے کے بعد جاری کیا جانا تھا ،دہشت گردوں سے وڈیوز ، پولیس کی کیپ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ،پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے کئی اہم وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔