سکھر، گرمی کی شدت میں اضافہ، معمولات زندگی متاثر

April 20, 2021

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر، سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں گرمی کی شدت میں اچانک اضافہ ہوگیا، گرمی کی شدت کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں دن بھر سورج کی تپش کی وجہ لوگ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے کے بجائے گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں، گرمی کے باعث دوپہر کے اوقات میں شاہراہوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم دکھائی دے رہا ہے طبی ماہرین بھی لوگوں کو گرمی سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کا مشورہ دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سکھر سمیت گردو نواح کے علاقوں میں بارش کے باعث گرمی کی شدت میں واضح کمی آئی تھی لیکن گذشتہ دو روز سے ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔