بھارت: مسجد کو کووڈ کیئر سینٹر میں تبدیل کردیا

April 21, 2021

کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے پربھارتی ریاست گجرات کی ایک مسجد کو کووڈ کیئر سینٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

جہانگیر پورہ مسجد کے ٹرسٹی کا کہنا ہے کہ مسجد میں 50 بیڈز رکھے گئے ہیں جبکہ مزید 50 بیڈز کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

بھارت میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر ہیلتھ کیئر سسٹم پر دباؤ بڑھ گیا ہے، اس لیے ملک بھر میں مذہبی مقامات سمیت خالی جگہوں کو کووڈ سینٹر میں تبدیل کیا جارہا ہے۔