کورونا کا شکار بالی ووڈ موسیقار کی حالت تشویشناک

April 21, 2021

بالی ووڈ کے معروف موسیقار شرون راتھوڑ کی حالت کورونا وائرس کے باعث تشویشناک ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں بالی ووڈ کو بہترین گانے دینے والے شرون راتھوڑ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

موسیقار کے بیٹے سنجیو کے مطابق ان کے والد ابھی ونٹیلیٹر پر ہیں، براہِ کرم سب ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

یاد رہے کہ شرون راتھوڑ نے معروف فلم عاشقی، ساجن، دل ہے کہ مانتا نہیں، سڑک سمیت متعدد فلموں میں موسیقاری کے فرائض سرانجام دیے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کے سب سے زیادہ کیس اور اموات رپورٹ ہوچکی ہیں، بھارت میں 24 گھنٹوں میں تقریبا 3 لاکھ کیس،2 ہزارسے زائد اموات رپورٹ ہوئیں۔

دلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت ہوگئی ہے، حکومت کی مدد کیلئےسوشل میڈیا پر اپیل کی جارہی ہے، دلی میں ہر تیسرے شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے لگا ہے۔