خلیجی ممالک کے لئے اسرائیلی خصوصی ایلچی کا دورہ امارات

April 21, 2021

خلیجی ممالک کے لئے اسرائیل کے خصوصی ایلچی نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے۔

ابو ظبی سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ایلچی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زیاد آل نہیان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا نے مزید کہا کہ ملاقات میں کورونا سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔