بینوولنٹ فنڈ اور گروپ انشورنس سے ادائیگی نیشنل بینک کے ذریعے ہوا کریگی

April 23, 2021

اسلام آباد، (حنیف خالد) وہ تمام افر اد جو فیڈرل ایمپلائز بینوولنٹ اینڈ گروپ انشورنس فنڈ (ایف ای بی اور جی آئی ایف) کے فلاحی فنڈ سے مستفید ہو رہے ہیں کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ یکم جولائی 2021ء سے بینوولنٹ فنڈ کی گرانٹ نیشنل بینک کے اپنے اکائونٹ سے وصول کریں۔ جن کے اکائونٹ نہیں ہیں وہ کم سے کم وقت میں اپنے علاقے میں نیشنل بینک کی برانچ میں اپنے اکائونٹ کھلوا لیں۔ اُنکی مشکلات دور کرنے اور آسانی فراہم کرنے کیلئے بی او ٹی، ایف ای بی اور جی آئی ایف نے یکم جولائی 2021ء سے بینوولنٹ فنڈ کی گرانٹ رقم مستفید ہونے والوں کو انکے اکائونٹ نمبر پر نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ رقم نقد ادائیگی کی بجائے انکے موجودہ اکائونٹس نمبرز سے ہو گی جو نیشنل بینک کی متعلقہ برانچ میں کھولے جائیں گے۔