تاریخی مسجد مہابت کی بحالی کا کام محکمہ آثار قدیمہ کے زیرنگرانی ہورہا ہے ،عبدالصمد

April 23, 2021

پشاور ( احتشام طورو ٗوقائع نگار )تاریخی مسجد مہابت خان پشاور کو انکی اصل شکل میں بحالی پر تیزی سے کام جاری ہے تاریخی مسجد مہابت کی بحالی کا کام محکمہ آثار قدیمہ کے زیرنگرانی ہورہا ہے مسجد کو قدیم اسلامی اور مغلیہ طرز تعمیر کے اصول کے مطابق اصلی حالت میں بحال کیا جا رہا ہے مسجد مہابت خان کا شمار خطے کے قدیم ترین مساجد میں ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی عمارت فن تعمیر کا ایک بہترین نمونہ بھی ہے مغلیہ دور میں تعمیر ہونے والی مسجد کا نام اس وقت کے مغلیہ گورنر مہابت خان سے منسوب ہے۔عمارت کی تاریخی حیثیت ہونے کے ساتھ مسجد تاریخی معاہدوں اور علاقائی مشاورت کی وجہ سے بھی اہمیت کا حامل ہےمحکمہ آرکیالوجی کے ڈائریکٹر عبدالصمدنے جنگ کو بتایا کہ مسجد مہابت خان کی تاریخی حیثیت کی بحالی اور تزئین و آرائش کے حوالے سے حکومت نے کثیر فنڈز مختص کئے ہیں مسجد کی اصل شکل کی بحالی کے حوالے سے جاری کام کی نگرانی کی جارہی ہے مسجد مہابت خان کو اپنی اصل شکل میں بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور بحالی وتزئین وآرائش کے کام کی جلد از جلد تکمیل کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور امید ہے کہ بحالی و تزئین وآرائش جلد مکمل ہوجائیگا