’’فونکس‘‘ یا ’’فائر برڈ‘‘

April 25, 2021

امین الحسن موہانی

پیارے بچو!آپ نے چڑیا گھر میں مختلف اقسام کے پرندے دیکھے ہوں گے ۔ ان میں سے بعض اپنی ہیئت کی وجہ سے عجیب و غریب بھی لگتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسے پرندے کے بارے میں بتا رہے ہیں جو عرب میں پایا جاتا ہے۔ پہاڑی غاروں اور درختوں کی بلند و بالا شاخوں پر بسیرا کرتا ہے اس لیے یہ عام لوگوں کی نگاہوں سے اوجھل ہے۔ اس پرندے کا نام ”فونکس ”ہے جب کہ اسے ”فائر برڈ” بھی کہا جاتا ہے۔

یہ پرندہ اپنی کچھ غیر معمولی خصوصیات کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے ۔فائر برڈکی سب سے بڑی خصوصیت اس کی طویل العمری ہے۔اس کی زندگی صدیوں پر محیط ہوتی ہے۔ اگریہ کہا جائے کہ اس کی زندگی دائمی ہوتی ہے تو زیادہ بہتر ہے۔

فونکس یا فائر برڈ کے بارے میں جو سب سے زیادہ دلچسپ بات مشہور ہے وہ یہ ہے کہ یہ پرندہ پانچ سو سے چھ سو سال تک زندہ رہتا ہے۔ اس کے بعدیہ خود کو آگ لگانے کے بعدجلا کر راکھ کی صورت اختیار کرلیتا ہے لیکن جلنے کے بعد بھی اس میں زندگی باقی رہتی ہے۔ کچھ عرصے بعد اسی راکھ سے فائربرڈ نسل کا نیا پرندہ جنم لیتا ہے۔

اس پرندے کے متعلق مختلف مذاہب اور تہذیبوں کےجداگانہ نظریات ہیں اور وہاں اسے مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ مثلاً چین میں اسے ”روگن ”کہا جاتا ہے، ترکی میں اسے کسی اور نام سے پکارا جاتا ہے۔ ان ممالک میں اسے مقدس پرندہ مانا جاتا ہے اور اس کے نشان کو اچھے شگون کے طور پر گھروں اور دفاتر میں آویزاں کیا جاتا ہے ۔

جب یہ خود کو آگ لگا کر جل کر راکھ بن جاتا ہے،تو اس کی روح سورج نکلنے کا انتظار کرتی ہے۔جیسے ہی سورج کی کرنیں اس کی راکھ پر پڑتی ہیں،اس میں زندگی دوڑنے لگتی ہے، راکھ میں اس کا نیا وجود جنم لینے لگتا ہے۔اس کی صورت ، شکل اور تمام خصوصیات پہلے جیسے پرندے کی طرح ہوتی ہیں۔

اس پرندےکی طاقت کا یہ عالم ہے کہ یہ اپنے پنجوں میں ہاتھی کو اٹھا کر لے جا سکتا ہے ۔اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے پنجوں نے کبھی زمین کو نہیں چھوا ۔چین، ترکی اور دنیائے عرب میں اس کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ پرندہ دنیا کے تمام علوم سے واقف ہے ۔ اس کے پروقار عادات و اطوار کی وجہ سے اسے ”LOYAL BIRD” بھی کہتے ہیں۔