• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے اعزاز میں وزیراعظم کا استقبالیہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے اعزاز میں وزیر اعظم شہباز شریف نے استقبالیہ دیا۔ 

وفاقی وزراء، کابینہ اراکین، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی و دیگر اعلیٰ حکام استقبالیہ میں شریک ہوئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو کھلاڑیو کو مبارک باد دی۔

شہباز شریف نے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں 172 رنز کی اننگز کھیلنے والے سمیر منہاس کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فائنل میں ٹیم نے جس جوش و جذبے سے میدان میں فائٹ کی اس کی مثال نہیں ملتی، تمام پاکستانیوں کو آپ پر فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اُمید ہے یہی ٹیم بہت جلد انڈر 19 ورلڈ کپ بھی پاکستان لائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے، پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔

اس سے قبل پاکستان اور بھارت 2012ء کے ایونٹ میں مشترکہ طور پر فاتح رہے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید