ڈیفنس میں رقم چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان زخمی

May 05, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس فیز 8 خیابان قاسم میں واقع پاور ہاؤس کے قریب فانرنگ سے 25 سالہ شکیل زخمی ہو گیا ، پولیس نے بتایا کہ زخمی نوجوان نجی بینک سے رقم نکلوا کر جا رہا تھا کہ خیابان قاسم میں نامعلوم مسلح ملزمان نے اس سے رقم چھیننے کےبعد مزاحمت پرفائرنگ کر کے زخمی کردیا۔