خاتون پروفیسر قتل کیس میں ملزم کے پروڈکشن آرڈر جاری

May 06, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے دوران ڈکیتی خاتون پروفیسر نسرین نگہت کو قتل کرنے کے کیس میں ملزم شاہد الرحمٰن کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے، عدالت نے ملزم کو 6 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا، پولیس کے مطابق دوران تحقیقات ملزم کے خلاف شواہد ملے ہیں، ملزم پہلے ہی کسی اور کیس میں جیل میں ہے، ملزم کا ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کرنی ہے، دوران ڈکیتی خاتون پروفیسر کا شوہر زخمی ہوا تھا۔