جامعہ کراچی، 115طلباء کو ایم فل PhD اور MS کی ڈگریاں تفویض

May 06, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی)کے حالیہ اجلاس میں 115 طلباوطالبات کو ایم فل،پی ایچ ڈی،ایم ایس (ماسٹرآف سرجری)،ایم ڈی (ڈاکٹر آف میڈیسن) اور ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگریاں تفویض کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق 31طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی، 80کو ایم فل، ایک طالبعلم کوایم ایس (ماسٹرآف سرجری) جبکہ03طلبہ کو ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں عظمیٰ،ایم شعیب عطاری،عبدالوحید،ایم طلحہٰ حسین(اسلامک لرننگ)،ایم عسکری(ماس کمیونیکیشن)،افشاں محبوب خان،مفضلہ شمیم (فزیالوجی)، صبا جاوید (فزکس)، صدف حفیظ (کلینکل سائیکولوجی)، سحرش، سدرہ شہزاد، آسیہ افضل، سحر رفیق (بائیو کیمسٹری)، عمران حسین (اصول الدین)، کفایت اللہ شاہ،مقصود الرحمن (قرآن وسنہ)،فائزہ ظفر،کنول زاہد(کیمسٹری)،ایاز احمد خان(انٹرنیشنل ریلیشنز)، سیدہ محسنہ عابدی (سائیکولوجی)، رابعہ ناصر (میرین سائنس)، ایم جمیل (میتھمیٹکس)، نوید شکیل، فیضان احمد (اسلامک ہسٹری)، سید آصف جہانزیب کاظمی (فارما کولوجی)، اشفاق احمد (نیماٹولوجی این این آر سی)، صدر اسلم (میرین بائیولوجی)، ثمن حسین (کامرس)، سید کاشان علی شاہ (پبلک ایڈمنسٹریشن)، کرن نیر الحق (پولیٹیکل سائنس) اور شاہ زمان (کرمنالوجی) شامل ہیں۔