عدالتی پیشی سےواپس جاتے ہوئے دو بھائیوں پر مخالفین کا حملہ،نیامقدمہ درج

May 06, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ چہلیک کےعلاقے میں پیشی سےواپس گھرجاتے ہوئے دوبھائیوں پر مخالفین نےحملہ کرکے زخمی کردیا، تفصیل کےمطابق حرم گیٹ کےرہائشی ارسلان اور ذیشان ضلع کچہری میں لڑائی جھگڑے کےمقدمہ میں عبوری ضمانت کےبعد عدالت سے واپس گھر جارہے تھے کہ مخالفین علی رضا نے اپنے دس سے پندرہ ساتھیوں کےساتھ اچانک حملہ کردیاموقع پر موجود لوگوں نے لڑائی جھگڑے کو ختم کرواکر علاقہ پولیس کو اطلاع دی ،ملزم علی رضا وغیرہ پولیس کو آتادیکھ کر موقع سے فرار ہوگئے،پولیس کےمطابق دونوں فریقین کےمابین گزشتہ شب لڑائی جھگڑےکا کیس تھانہ پاک گیٹ میں درج ہواتھا