جنوبی ایشیائی ممالک میں قابو سے باہر کورونا وبا انسانی تباہی ہے، فیدڈریشن آف ریڈ کراس

May 06, 2021

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے ڈائریکٹر نے جنوبی ایشیائی ممالک میں قابو سے باہر ہوتی کورونا وبا کو انسانی تباہی قرار دے دیا ہے اور کہا کہ ہم سب کو اس انسانی تباہی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے ایشیا پیسیفک ڈائریکٹر الیگزینڈر میتھیو کا کہنا ہے کہ وائرس کی نئی اقسام پورے ایشیا میں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال میں کورونا وبا کا پھیلاؤ بڑھ چکا ہے، نیپال میں اسپتال کورونا مریضوں سے بھر گئے ہیں، نیپال، بنگلہ دیش اور پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں کورونا کیسز اور اموات رپورٹ ہونے والی تعداد سے کہیں زیادہ ہیں، اس انسانی تباہی کو روکنے کے لیے دور رس اقدامات کرنے ہوں گے۔