پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کےخلاف درخواست مسترد

May 06, 2021

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کےخلاف درخواست مسترد کردی گئی ۔

تعلیمی اداروں میں فسیوں کی کمی کے خلاف نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث بند ہونے والے اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کو 20 فیصد فیس کم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔