عکزاش شاہین

May 08, 2021

9 سالہ عکزاش شاہین ہیمپٹن اسکول کھارادر میں تیسری جماعت کا طالب علم ہے۔ اس کا شمار اسکول کے ذہین طلبہ میں ہوتا ہے۔ حال ہی میں اس نے’’ نیشنل فائنانشل لٹریسی پروگرام فار یوتھ ‘‘ میں ایک سال کی ٹریننگ لی اور ’’ فائنا شیل لِٹریسی پروگرام کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا ‘‘ اور یہ سرٹیفکٹ لینے والے پاکستان کے سب سے کم عمر پروگرامر بن گئے۔ ۔ یہ پروگرام حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایک ایسا ” ایپ “ (App) ہے، جسے آپ اپنے موبائل ، لیپ ٹاپ و کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کرسکتےہیں ۔

اس ایپ میں گیم اور مختلف سرگرمیوں کی مدد سے معاشیات کو سمجھایا جاتا ہے جو کہ ہماری روزمرّہ زندگی کے لئے بہت ضروری ہے ۔ پروگرام میں دو مختلف چوائس رکھی گئی ہیں ایک بچوں کے لئے اور دوسری بڑوں کے لئے ۔اس اپلی کیشن میں عمر کی حد بھی واضح کی گئی ہے۔

آپ اپنی عمر کے لحاظ سے گیم کھیل سکتے ہیں ۔ اس پروگرام میں معاشی سرگرمیاں ، بچت و آمدنی اور کاروبار سے متعلق سوالات کے جوابات دے سکتے ہیں ۔ تمام سوالات کے درست جوابات کے بعد آپ کو ایک سرٹیفکیٹ عطا کیا جاتا ہے ۔