منچلے کی خطرناک پل پر سائیکل چلانے کی ویڈیو وائرل

May 07, 2021

سوشل میڈیا پر آج کل ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک منچلا خطرناک پل پر تیزی سے اپنی سائیکل چلا رہا ہے۔

یہ ویڈیو جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے کامیڈین 'ٹریور نوہ کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے ۔

ٹریور نوہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دیوانوں کے لیے کوئی ویکسین موجود نہیں ہے۔

واضح رہے یہ ویڈیو فرانس کے ایتھلیٹ 'انتھونی ویلونی کی ہے جنہوں نے یہ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔