تھیلیسیمیا مریضوں کو ویکسین لگانے کی حکمت عملی تیار

May 08, 2021

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کو کورونا ویکسین لگانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے کی مناسبت سے آن لائن تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت پنجاب تھیلیسیمیا کے بچاؤ اور علاج کیلئے بنیادی اقدمات کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کو کوروناویکسین لگانے کی حکمت عملی تیارکرلی ہے۔


اس موقع پر ڈاکٹر حسین جعفری نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 6 ہزار بچے تھیلیسیمیا بیماری کے ساتھ جنم لیتے ہیں۔