کورنگی، فیکٹری میں آگ سے سامان خاکستر

May 09, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی صنعتی ایریا میں چپ بورڈ کے گودام میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کے دیگر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،فائر بریگیڈ نے تقریباً 11 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا سامان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا ۔