پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز 7 جون سے ،ساڑھے7لاکھ سےزائدبچوں کو قطرےپلائے جائینگے

May 09, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں پولیو مہم کا آغاز 7جون سے ہو گا اورپانچ روزہ پولیو مہم 11جون تک جاری رہے گی۔پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیرصدارت گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمدعمیر محمود، اسسٹنٹ کمشنرصدر عدنان بدر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرشعیب الرحمان، ڈاکٹر محمد فاروق، سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان،ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر عابدحسین اور یونیسیف کے نمائندوں نے شرکت کی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے7لاکھ 58ہزار 107 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔2408 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔476 ایریا انچارجز اور140 یوسی ایم اووز مہم کو مانیٹر کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ علی ٹاون ڈسپوزل کا سیمپل نیگیٹیو ہو گیا ہے۔سی ای او ہیلتھ نے مزید بتایا کہ آغاخان سروے ٹیم کے نتائج کے مطابق ای پی آئی پروگرام کے حوالے سے ضلع ملتان نے صوبہ بھر میں پہلے نمبر ہے۔