پہلے بھی لاک ڈاؤن نے بھارتی معیشت کو نقصان پہنچایا، عمران خان

May 09, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی، اس سے پہلے بھی لاک ڈاؤن نے بھارتی معیشت کو نقصان پہنچایا تھا۔

جدہ میں پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم دنیا کے ان چند ملکوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کورونا سے نمٹنے کے ساتھ اپنے لوگوں اور معیشت کو بھی بچایا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا نے دنیا کی معیشت میں بڑی تباہی مچائی ہے، ہم نے لوگوں کو اور معیشت کو کورونا سے بچالیا ہے، ہمارے ہمسائے ممالک کی ایکسپورٹ گری، ہماری برآمدات میں اضافہ ہوا۔