تمہاری جنت تمہاری ماں کے قدموں تلے ہے، بلاول بھٹو کا مدرز ڈے پر پیغام والدہ بینظیر ہمراہ نایاب تصاویر شیئر کر دی

May 10, 2021

کراچی (این این آئی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ماں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے ماں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے ہمراہ گزارے کچھ حسین اور نایاب کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔ ٹوئٹر پر شیئر کی گئیں کچھ تصاویر بلاول بھٹو زرداری کے بچپن کے دنوں کی ہیں۔بلاول بھٹو نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تمہاری جنت تمہاری ماں کے قدموں تلے ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ماں کے عالمی دن پر دنیا بھر کی تمام ماں کو نیک تمنائیں۔