پنجاب، عید پر قیدیوں کی سزا میں2ماہ کی کمی کا اعلان

May 10, 2021


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا۔

عید پر پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ فرسودہ جیل مینول کو وقت کے نئے تقاضوں کے مطابق تبدیل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جیل مینول میں تبدیلی کرکےقیدیوں کی زندگیوں میں آسانیاں لائیں گے۔