سوات:سیدو شریف اسپتال میں سینٹرلائز آکسیجن پلانٹ نصب

May 10, 2021


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر کوویڈ کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظر سیدو شریف اسپتال میں سینٹرلائز آکسیجن پلانٹ انسٹال کر دیا گیا، آکسیجن پلانٹ کی کپیسٹی 8ہزار 400 ایم 3 ہے۔

اسپتال ترجمان کے مطابق پلانٹ سے کوویڈ کے تمام مریضوں کو 24 گھنٹے بلا تعطل آکسیجن گیس کی فراہمی یقینی ہوگی۔

پلانٹ اسپتال کے تمام شعبوں کو بلا رکاوٹ آکسیجن گیس فراہم کرے گا اور اس سے اسپتال پر آکسیجن کا 90 فیصد لوڈ ختم ہو جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آکسیجن کے عام ایک بڑے سلنڈر میں 6اعشاریہ 9 ایم 3 گیس ہوتی ہے، جبکہ اس پلانٹ میں 12 سو سلنڈروں کے برابر گیس آسکتی ہے۔