چنئی ریلوے اسٹیشن پر خواتین اہلکاروں کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

May 10, 2021

تامل ناڈو میں چنئی ریلوے پولیس ڈپارٹمنٹ کی خواتین اہلکار کی ’انجوائے انجامی‘ گانے کی ویڈیو پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین اہلکار ایک ہی انداز میں اسٹیپس ملاتے ہوئے ہال میں بجنے والے اس گانے پر رقص کر رہی ہیں۔

اس ویڈیو کی اصل وجہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لوگوں میں کورونا آگاہی پھیلانا ہے، جس کے لیے ڈپارٹمنٹ انٹرٹینمٹ کے لیے ویڈیوز شیئر کرتا رہتا ہے، اور یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔

اس ویڈیو پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں جبکہ پولیس ڈپارٹمنٹ کی اس کاوش کو بھی پسند کیا جارہا ہے۔