وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ صوبے میں شاہانہ اخراجات کیے جا رہے ہیں اور عوام کا پیسہ سیاست پر خرچ کیا جا رہا ہے۔
ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں جبکہ کرپشن اور بدعنوانی عروج پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، تاہم نااہلی کے علاوہ وزراء اور مشیروں کے انتخاب کا کوئی اور معیار نظر نہیں آتا۔
عطااللّٰہ تارڑ نے سوال اٹھایا کہ کیا کابینہ کی تعداد بڑھانے سے گورننس بہتر ہو جائے گی؟ خیبر پختونخوا میں 12 سال سے زائد عرصے میں گورننس بہتر نہیں ہو سکی، جبکہ صوبے کے معاملات اس سے پہلے کبھی اتنے خراب نہیں تھے۔