جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) خیبر پختونخوا کے امیر مولانا عطاء الرحمٰن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت امن و امان کے قیام میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرے۔
چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عطاء الرحمٰن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ترین حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 13 سال میں عوام کی خیرخواہی کا کوئی کام نہیں کیا۔
مولانا عطاء الرحمٰن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کو شیخ ادریس کی فاتحہ خوانی کیلئے آنے سے قبل استعفیٰ دینا چاہیے تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جے یو آئی 18 جون کو چارسدہ میں شیخ ادریس کانفرنس منعقد کرے گی۔