شمس الدین خالد ایڈوکیٹ سپردخاک، نماز جنازہ میں حافظ نعیم اور دیگر کی شرکت

May 11, 2021

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) سابق طالب علم رہنما سینئر وکیل شمس الدین خالد ایڈوکیٹ کی نماز جنازہ پیر کو بعد نماز فجر مسجد اقصیٰ گلشن اقبال میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن، مرحوم کے بھائیمسعود انصاری، صاحبزادے عمر مصطفیٰ انصاری، احمد انصاری، جماعت اسلامی کے رہنمائوں،محمود حامد، عنایت ﷲ اسماعیل،منظر عالم سمیت عزیز و اقارب، احباب اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، بعد ازاں ان کی محمد شاہ قبرستان میں تدفین ہوئی۔