خیبرپختونخوا: کورونا نے ایک اور سینئر ڈاکٹر کی جان لے لی

May 12, 2021

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سینئر پتھالوجسٹ ڈاکٹر فضل رحیم جاں بحق ہوگئے۔

ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر فضل رحیم ڈی ایچ کیو اسپتال تیمرگرہ دیر میں سینئر پتھالوجسٹ تعینات تھے۔

کورونا وائرس کا شکار ڈاکٹر فضل رحیم گزشتہ 2 ہفتوں سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 67 ہوگئی ہے۔