تحریک انصاف نے پہلی بار واٹر ایکٹ نافذ کیا ، پانی بچاؤ زندگی بچاؤ سیمینار

June 12, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام پانی بچاؤ زندگی بچاؤ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، مہمان خصوصی صوبائی وزیر آبپاشی محمد محسن لغاری تھے ۔ انصاف لائرز فورم کے صدر عمیر نیازی ،پنجاب کے صدر انیس علی ہاشمی ، سیکرٹری کاشف بشیر ، تحریک انصاف کی ایم پی اے زینب عمیراور اشفاق احمد کھرل نےسیمینار میں شرکت کی ۔ انصاف لائرز فورم پنجاب کے صدر انیس علی ہاشمی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پانی کے تحفظ کیلئے بہت کام کیا پہلی دفعہ تحریک انصاف نے واٹر ایکٹ منظور کرایا اور نافذ کیا ۔