ٹرانسفارمر کی پانچویں دن خرابی، تاجروں کی ہڑتال

June 12, 2021

پشاور ( جنگ نیوز )بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے جاری مہم کے دوران خیبرسرکل کی ٹاسک فورسز نے گیارہ کے وی شیخان فیڈر کے علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس کالج ٹاؤن سب ڈویژن کوہاٹ کی ٹیموں نے کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران درجنوں کنڈوں کو ہٹایا گیا،جبکہ12 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔