لینڈ مافیا کی قبضہ گیری سے زمینداران و قبائل عدم تحفظ کا شکار ہو گئے،صوبائی قومی جرگہ

June 13, 2021

کوئٹہ( پ ر )صوبائی قومی جرگہ کے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان بھر و بالخصوص ضلع کوئٹہ میں آباد قبائل کی جدی پشتی موروثی اراضیوں پر گزشتہ طویل عرصے سے لینڈ مافیا کی قبضے گیری اور کسی بھی مو ضع میں قبائل و موروثی وارثان کو اعتماد میں لیئے بغیر مختلف محکموں و افراد کے نام ارضی کی الاٹمنٹ اور بعض موضعات میں صوبائی محکموں کے ہاوسنگ اسکیموں کے نام الاٹمنٹ اور قیام پا کستان سے لیکر اب تک بندوبست کا عمل شر وع نہ ہونے سے زمیندران و قبائل شدید تشویش اور عدم تحفظ کے شکار ہوکر رہ گئے ہیں اس سلسلے میں مقامی قبائل نے وقتاً فو قتاً اعلیٰ حکومتی حکام و انتظامی سربراہان کو آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ بلوچستان اسمبلی اور سینیٹ تک آواز پہنچائی اس کے باوجود قبائل و زمینداران کی مشکلات کا سنجیدہ نوٹس نہ لینے کی بنا پر قبائل نے پورئے بلوچستان کی سطح پر گرینڈ پشتون بلوچ قومی جر گوں کا انعقاد کیا اور اس کے سا تھ سا تھ بلوچستان ہائی کورٹ رجوع کیا اور بلوچستان ہا ئی کورٹ نے قبائل و زمیندران کے حق میں فیصلہ دیا مگر بدقسمتی سے عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کی بجائے صوبائی حکومت سپریم کورٹ میں چلی گئی بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر صوبائی قومی جر گے نے شٹر ڈائون اور مختلف مقامات پر مظاہروں کا اعلان کیا قوم دوست جمہور یت پسند سیا سی جما عتوں نے ہما رے احتجاج کی حمایت کا اعلان کیا ، بیان میں صوبائی قومی جر گہ کی کال پر شٹر ڈائون کو کامیاب بنانے پر عوام کاشکریہ ادا کیا گیا ۔