پشاور یونیورسٹی کیمپس، پولیس اہلکار سے 25 کلو منشیات برآمد، ملزم گرفتار

June 13, 2021

پشاور یونیورسٹی کیمپس پولیس اہلکار سے 25 کلو منشیات برآمد ہوئی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ چرس اور افیون کے پیکٹس سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی سے ملے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔