کراچی میں بیٹھ کر سندھ کو تقسیم کرنے کی بات شرمناک ہے، اویس قادر شاہ

June 13, 2021

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں بیٹھ کر سندھ کو تقسیم کرنے کی بات شرمناک ہے۔

اویس قادر شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی پی لیڈرشپ عوام کے لیے بہتر فیصلے کا مینڈیٹ رکھتی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت کس کو کہاں سے ڈکٹیشن مل رہی ہے سب جانتے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ کے عوام نے مینڈیٹ جمہوری لیڈرشپ کو دیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی میں بیٹھ کر سندھ کو تقسیم کرنے کی بات شرمناک ہے۔