سینئر صحافی راجہ طارق انتقال کر گئے

June 14, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر صحافی اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری راجہ طارق انتقال کرگئے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ، کراچی پریس کلب کے رکن اور کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری راجہ طارق اتوار کی شب انتقال کرگئے ، انھیں سینے میں تکلیف پر عزیز آباد میں واقع نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے ، وہ جنگ گروپ سے بھی وابستہ رہے اور آج کل ایک ٹیلی وژن چینل میں بطور رپورٹر فرائض سرانجام دے رہے تھے ، ان کے انتقال پر کراچی پریس کلب کے عہدیداران ، کراچی یونین آف جرنلسٹس اور دیگر صحافتی تنظیموں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ راجہ طارق کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، وہ انتہائی بے باک اور نڈر صحافی تھے انھوں نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی، نائب صدر لبنی جرار، ناصر شریف، جوائنٹ سیکریٹری طلحہ ہاشمی، رفیق بلوچ اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان نے راجہ طارق کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے یو جے اپنے انتہائی مخلص ساتھی سے محروم ہوگئی۔اُن کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد وسطیٰ نزد زینت اسکوائر ایف سی ایریا جبکہ تدفین گلبائی قبرستان ماری پور روڈ میں ہو گی۔