سعودی عرب میں آج کورونا کے 1109 نئے کیس رپورٹ، 18 اموات

June 14, 2021

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1109 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 66 ہزار 906 ہوگئی ہے۔

ریاض سے جاری سعودی وزارت صحت کے بیان کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 18 مریض انتقال کرگئے۔ جس کے بعد سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار 590 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1148 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 49 ہزار 241 ہوگئی ہے۔