امریکی کمپنی نووا ویکس کا اپنی کورونا ویکسین 90 فیصد مؤثر ہونے کا دعویٰ

June 14, 2021


امریکی دوا ساز کمپنی نوواویکس نے اپنی کورونا ویکسین 90 فیصد مؤثر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

نوواویکس کمپنی کے مطابق کلینیکل ٹرائل میں نوواویکس نے درمیانے اور شدید کیسز میں 100 فیصد تحفظ فراہم کیا۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ نوواویکس تیسری سہ ماہی میں ایف ڈی اے کو منظوری کی درخواست دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

نوواویکس نے کہا کہ کلینیکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں 18سال سے اوپر کے 30 ہزار افراد شامل تھے۔

نوواویکس دیگر پریشان کن کورونا اقسام کے خلاف 93 فیصد کامیاب رہی۔ اور صرف ایک فیصد افراد نے ویکسین لگانے کے بعد ہلکے یا درمیانی شدت کے درد کی شکایت کی ہے۔