احتجاج کے دوران شاہراہوں کو بند کرناخلاف قانون ہے‘ کمشنر کوئٹہ

June 15, 2021

کوئٹہ(خ ن) کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفند یار خان نے کہاہے کہ لوگوں کا کسی بھی قسم کے احتجاج کے لیے سڑکوں اور مین شاہراہوں کا بند کرنا غیر قانونی اقدام ہےپرامن احتجاج لوگوں کا جمہوری حق ہے ضرور کریں لیکن اس کے لیے کسی کھلی جگہ یا میدان کا انتخاب کیاجائے جس سے عام شہریوں کو کوئی تکلیف نہ پہنچے انہوں نےبیان میں کہا کہ حالیہ دنوں میں چھوٹے تاجروں نے چمن کوئٹہ بین الاقوامی شاہراہ کو تین روزتک بلاک کیے رکھا جس سے لوگوں کو مصائب کاسامنا کرناپڑااس کے علاوہ ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی ،بیمار افراد کوبھی کافی مشکلات پیش آئیںکمشنر نے کہا کہ آئندہ کسی بھی قسم کے احتجاج کیلئے مین شاہراہوں کو بند کیا گیا تو ایسے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق سزا بھی دی جائے گی ۔