افغانستان میں پولیو ورکرز پر فائرنگ ، 4 رضاکار ہلاک

June 15, 2021

افغانستان میں پولیو ویکسین پلانے والے ورکرز پر فائرنگ کے نتیجےمیں 4 رضاکار ہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئے ۔

افغان شہر جلال آباد میں تین مختلف مقامات پر پولیومہم میں شامل رضاکاروں پر فائرنگ کی گئی۔

ننگرہار میں پولیو مہم کےسربراہ ڈاکٹرجان محمد نے خبرایجنسی سےگفتگو میں کہا کہ جلال آباد میں پولیو کیخلاف ویکسین مہم کا آج دوسرا روز تھا تاہم اب تین ماہ بعد شروع ہونے والی پولیو مہم دوبارہ معطل کرنا پڑے گی۔

گورنر ننگرہار کا کہنا ہے کہ پولیو ویکسین پلانے والے رضاکاروں پر حملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

فائرنگ واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔