منیب بٹ کی پُرانی تصویر دیکھ کر ایمن خان حیران رہ گئیں

June 15, 2021

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ سوشل میڈیا پر اپنی نوک جھونک سے مداحوں کو خوش کرتے رہتے ہیں۔

اب ایمن خان نے شوہر منیب بٹ کی 12 سال پُرانی تصویر پر ازراہِ مذاق حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

منیب بٹ اپنی ماضی کی تصویر میں ظاہری طور پر آج سے مختلف حُلیے میں دکھائی دے رہے ہیں، منیب بٹ کی اس تصویر نے جہاں مداحوں کو حیران کیا تھا وہیں ایمن بھی ان کی تصویر دیکھ کر اپنی ہنسی قابو میں نہ رکھ سکیں۔

انہوں نے منیب بٹ کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تصویر انہیں پہلے کیوں نہیں دِکھی۔

منیب بٹ نے بھی ایمن کے کمنٹ کے جواب میں لکھا کہ اب اپنے فیصلے پر پچھتانے کا کوئی فائدہ نہیں۔

واضح رہے کہ ایمن اور منیب بٹ سال 2018 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، جوڑے کی ایک بیٹی امل بھی ہے۔