وزیر اعظم کی اپنے مرحوم والدین کیلئے دعا

June 15, 2021

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے والدین کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اُن کے لیے دعا کی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تے ہیں اور آئے دن اپنے یادگار بیتے لمحوں کی یاد تازہ کرتے رہتے ہیں اور ان لمحات کو اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر بھی کرتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویروں سے معلوم ہوتا ہے کہ اُن کے آرکائیو میں بہت سی یادیں محفوظ ہیں۔

کچھ گھنٹے قبل وزیر اعظم عمرانخان کی جانب سے اپنے والدین کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ کافی چھوٹے ہیں اور اپنی والدہ، والد اور بہنوں کے ساتھ تصویر بنوا رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمرا ن خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مرحوم والدین کے حق میںدعا بھی کی ہے۔

عمران خان کی جانب سے کیپشن میں ایک قرآنی آیت لکھی گئی جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’پروردگار، اِن پر ( میرے والدین پر) رحم فرما جس طرح اِنہوں نے( میرے والدین نے ) رحمت و شفقت کے ساتھ میرے بچپن میں مجھے پالا تھا۔‘