مداحوں نے عائزہ خان کو ’کوئین‘ قرار دے دیا

June 15, 2021

پاکستان کی معروف، صفِ اول کی اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جن میںوہ نہایت حسن نظر آرہی ہیں۔

عائزہ خان پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں، عائزہ خان نہ صرف کامیاب اداکارہ بلکہ ایک سُگھڑ بیوی اور 2 بچوں کی والدہ بھی ہیں۔

عائزہ خان کی خوبصورتی اور اسمارٹنس سے تو ہر دوسرا فرد متاثر نظر آتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اُن کی فین فالونگ سب سے زیادہ ہے۔

عائزہ خان آج کل بیرون ملک ایک فوٹو شوٹ پر موجود ہیں اور وہاں سے نئی نئی خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔


عائزہ خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ سیاہ رنگ کی شرٹ اور جینز میں نظر آ رہی ہی۔

عائزہ خان کی ان تصویروں پر اُن کے مداحوںو فالوورز کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں جبکہ عائزہ خان کے کچھ مداحوں کی جانب سے کمنٹ باکس میں اُنہیں ’کوئین ‘ قرار دے دیا گیا ہے۔