قاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد، ووٹنگ جمعے کو

June 15, 2021

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ جمعے کو ہوگی۔

اسمبلی قواعد کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ خفیہ رائے شماری سے ہوگی۔

قاسم خان سوری کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے ہٹانے کے لیے 342 کے ایوان میں اپوزیشن کو 172 ووٹ درکار ہوں گے۔

دوسری طرف قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی مجموعی تعداد 163 ہے۔

یاد رہے ان ہی ووٹوں کی تعداد پر اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی میں سینیٹ کی نشست پر حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو شکست سے دوچار کیا تھا۔