پاک فضائیہ کے چار ایئر آفیسرز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

June 15, 2021

پاک فضائیہ کے چار ایئر آفیسرز کو ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایئر آفیسرز شاہد منصور اور کاشف قمر کی ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی ہوئی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ایئر آفیسرز عاصم راشد اور سید حسن کی بھی ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ان چاروں افسران کو شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا جاچکا ہے۔