زرعی انکم ٹیکس کا ہدف ایک ارب 97 کروڑ 85لاکھ روپے

June 16, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال کے لئے زرعی انکم ٹیکس کا ہدف ایک ارب 97 کروڑ 85لاکھ روپے رکھا ہے جو کہ رواں مالی سال کے طے شدہ ہدف سے ایک ارب 85 کروڑ 38لاکھ روپے کم ہے رواں مالی سال کا ہدف 3ارب 83 کروڑ 24 لاکھ روپے تھا لیکن بعد ازاں اس پر نظر ثانی کر کے اسے63 کروڑ 86 لاکھ روپے کر دیا گیا تھا۔