سندھ پولیس کو نئے مالی سال میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے 2 ارب روپے مل گئے

June 16, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کو نئے مالی سال میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے2ارب روپے مل گئے ، بجٹ دستاویزات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں امن و امان کے لئے مجموعی طور پر 119ارب 97 کروڑ 30لاکھ روپے کی رقم رکھی ہے اس میں سے 106 ارب 91 کروڑ 30لاکھ پولیس کو ملیں گے ،5ارب 1 کروڑ 60لاکھ جیل خانہ جات کو اور 8ارب 4کروڑ 50لاکھ ہوم ایڈمنسٹریشن کے ساتھ رینجرز کو ملیں گے ، مجموعی بجٹ میں سے 2ارب کی سندھ پولیس کی گاڑیاں خریدی جائیں گی جبکہ ایک ارب 10کروڑ کا اسلحہ اور بارود خریدا جائے گا۔