ماما ویلفیئر آرگنائزیشن نے فلاحی سرگرمیاں تیز کر دی، صبیحہ خان

June 18, 2021

پشاور(نمائندہ خصوصی) ماما ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر صبیحہ خان اور منیجر خادم حسین نے کہا ہے کہ آرگنائزیشن کی طرف سے فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ضلع پشاور اور ضلع مردان میں231واٹر ہینڈ پمپ لگائے گئے ہیں جس سے دو ہزار گھرانے مستفید ہو رہے ہیں۔ ایک ہزار پانچ سو افراد کو فوڈ پیکجز فراہم کئے گئے ہیں تین سو معذوروں کو ویل چیئرز فراہم کی گئی ہیں تین سو غریب بچیوں کی اجتماعی شادی کروائی گئی۔ ڈیڑھ سو غریب مزدوروں، ہتھ ریڑھیاں تقسیم کی گئی ہیں۔پچاس مقامات پر پچاس سو لر ہینڈ پمپ لگائے گئے ہیں اقلیتی برادری کے غریب نوجوانوں بیواوئوں اور معذوروں روزگار شروع کرنے کے لئے امدادی رقم دی گئی جبکہ موجودہ سال میں184غریبوں کو روز گار شروع کرنے کے لئے نقد رقم دی جائے گی۔ ماما ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے فلاحی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں اور اس میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔