عمران اشرف نے سارہ خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

June 18, 2021

پاکستان کے معروف، ہر دلعزیز اداکار عمران اشرف کا کہنا ہے سارہ خان ایک بہت سمجھ دار اداکارہ ہیں جن کے ساتھ کم کر کے اُنہیں بہت اچھا لگا۔

طویل مدت، انتھک محنت اور ان گنت کوششوں کے بعد اپنی جاندار اداکاری سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار عمران اشرف کی دوستانہ طبیعت اور خوش مزاجی سے تو ہر کوئی واقف ہے۔

عمران اشرف عاجزی و انکساری کی اعلیٰ مثال ہیں جبکہ اُن کے مداح اُن کی یہی خوصیات دیکھ کر اُن کے گرویدہ ہیں۔

آج کل عمران اشرف اور معروف اداکارہ سارہ خان کا نجی چینل پر نشر کیے جانے والا ڈرامہ شائقین کو اپنے سحر میں جکڑے ہوئے ہے۔

اس ڈرامے میں اداکارہ سارہ خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے عمران اشرف نے سارہ خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔


عمران اشرف کا کہنا ہے کہ ’سارہ خان ایک بہت ہی سمجھ دار اداکارہ ہیں، سیٹ پر شوٹنگ کے دوران اُن کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، بس وہ ہوتی ہیں اور اُن کی اداکارانہ صلاحتیں ہوتی ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’سارہ خان نخرے نہیں دکھاتیں، سارہ خان کے ساتھ سیٹ پر ہونے کا مطلب ہوتا ہے سب سکون ہے اور بس اب سین عکس بند ہوں گے، جو بھی پریشانی ہو وہ سین سے منسلک ہوتی ہے کہ ہم اس سین کو کیسے کریں گے یا یہ مزید اچھا کیسے ہو سکتا ہے۔‘

عمران اشرف کا بتانا ہے کہ ’سارہ خان کے ساتھ کام کے دوران انہیں اور کوئی مسئلہ پیش آتا ہے۔‘